۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تصاویر اولیه از خسارت های زلزله خوی

حوزہ/ حوزہ علمیہ کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے صوبہ مغربی آذربائیجان میں زلزلے کے متاثرین کی مدد کے لیے مدارس، طلباء اور جہادی گروہوں کو بھیجنے کا فوری حکم جاری کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے صوبہ مغربی آذربائیجان کے شہر خوی میں زلزلے کے متاثرین کی مدد کے لیے مدارس، طلباء اور جہادی گروہوں کو بھیجنے کا فوری حکم جاری کیا، اس زلزلے میں اب تک ۳ لوگوں کی موت واقع ہو چکی ہے اور ۶۶۵ لوگ زخمی ہیں۔

مدیر محترم حوزہ علمیہ مغربی آذربائیجان جناب حجۃ الاسلام والمسلمین جناب محمدی

سلام علیکم

مغربی آذربائیجان میں حالیہ زلزلے، حساس حالات اور شدید سردی میں پیدا ہونے والی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے، فوری طور پر ایک ایمرجنسی ہیڈکوارٹر تشکیل دیا جائے اور مدرسے کے جہادی گروپوں اور طلاب کو اس کام کے لئے آمادہ کیا جائے، نیز ہیڈ کوارٹر اور حوزہ علمیہ کے سیکرٹری کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے فوری طور پر وارد عمل ہو جائیں اور متاثرین کی مخلصانہ مدد کریں، مغربی آذربائیجان کے حکام اور ذمہ دار اداروں اور ریلیف اور عوامی گروپوں کے ساتھ مل کر لوگوں کی مشکلات کو حل کریں، اور جوش خروش اور ہمت کے ساتھ اس صوبے کی عوام کی خدمت کرنے کی کوشش کریں۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس آفت کو ٹال دے اور جانی و مالی نقصانات کو کم سے کمتر کرے اور اس صوبے اور کھوئی شہر کے معززین کے دکھوں کو کم کرے۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس آفت کو ٹال دے اور جانی و مالی نقصانات کو کم سے کمتر کرے اور اس دردناک حادثے میں مرحومین کے ورثا کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحومین کے درجات کی بلند فرمائے اور زخمیوں کی جلد سے جلد صحت یاب فرمائے۔

تمام عہدیداروں اور امدادی گروپوں کا شکرگزار ہوں۔

علیرضا اعرافی، سربراہ حوزہ علمیہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .